کاروار:2/اپریل(ایس اؤنیوز)ہائی وے کی پٹرولنگ کرنے والی سواری ڈرائیور کی لاپرواہی سے مٹی کے تودے سے ٹکر انے کے نتیجے میں 1لاکھ روپیوں سے زائد نقصان ہونے کا واقعہ سنیچر کو تعلقہ کے ماجالی میں پیش آیاہے۔
حال ہی میں ہائی وے کی پٹرولنگ کے لئے ریاستی سرکار نے بہترین سہولیات سے آراستہ اور جدید ٹکنالوجی کی سواری کا انتظام کیا تھا، جس کے ذریعے کسی بھی حادثات یا واقعات کے رونما ہونے پر فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت دی گئی تھی، مگر یہ سواری خود ہی حادثے کا شکار ہوگئی۔حادثے میں سواری کے کچھ اجزاء کو نقصان پہنچنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔